مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پیزشکیان اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے تہران اور نئی دہلی کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے بھارت کی میزبانی میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر نریندر مودی سے ملاقات کی اور خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
صدر پزشکیان نے ایران اور بھارت کے درمیان متعدد مشترکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکات دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران برکس کے رکن ممالک کے درمیان تمام شعبوں، بالخصوص اقتصادی اور مالی شعبوں میں تعلقات کی توسیع کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
ملاقات کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ایرانی صدر سے نئی دہلی میں ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
مودی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور ایران کی دوستی کو طویل مدتی اور باہمی مفاد پر مبنی حکمت عملی کے تحت آگے بڑھانے پر گفتگو کی۔
بھارتی وزیر اعظم نے خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے نئی دہلی کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آپ کا تبصرہ